تبلیغی جماعت کی موجودہ صورتحال پر اکابر علماکرام کا دارالعلوم کراچی میں اجتماع

شیخ الاسلام کی دعوت پر پاکستان کی صدارات تبلیغی جماعت کی موجودہ صورتحال پر اکابر علما ء کا اجتماع،جماعت کی سرپرستی غیر جانبداری کردارادا کرنے پر اتفاق
کراچی(رپورٹ:انجینئر محمد افضل احمد خان) تبلیغی جماعت کی موجودہ صورتحال پر شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی کی دعوت پر مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کی صدارت میں دارالعلوم کراچی میں ملک بھر کے اکابر علماء کرام کا اجلاس ہوا،اجلاس میں بنگلہ دیش میں پیش آنے والے سانحے اور ہندوستان میں ہونے والے خلفشار پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ تمام اکابر علماء کی طرف سے متفقہ طور پر تبلیغ جماعت کے چاروں مراکز کو ہمدردانہ اور خیر خواہانہ پیغام بھیجا جائے کہ وہ اپنے اختلافات کو ختم کریں اور اس کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں اور تقریباََایک صدی سے تبلیغی جماعت کے ذریعے دین حق کی تبلیغ اشاعت کا جو مقدس کام پھیلا ہوا ہے، اس کے ثمرات اور برکات کی حفاظت کے لئے کوشش کریں، اختلافات کو ابھارنے کے بجائے آپس میں مصالحت کریں، تحمل و برداشت کو فروغ دیں، اجلاس میں مزید یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اکابر علماء مصالحتی کردار ادا کریں گے اور وہ اس میں کسی فریق کی حمایت اور جانبداری نہیں کریں گے۔ ملک بھر سے شریک اکابر علماء نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ خلفشار پھیلانے کی مذموم کوششوں کے باوجود تبلیغی جماعت کی حمایت اور سرپرستی پہلے کی طرح جاری رہے گی۔ اکابر علماء نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ پاکستان میں تبلیغی جماعت کسی انتشار کا شکار نہیںہے، بھر پور کوشش کی جائے گی کہ آئندہ بھی کسی قسم کا خلفشار پیدا نہ ہو، عالمی سطح پر تبلیغی جماعت کو انتشار سے بچانے کی ہر سطح پر بھر پورکوشش کی جائے گی، پاکستان میں جو اتفاق سے کام ہورہا ہے اس کی بنیاد پر کام کو آگے بڑھایا جائے گا، پاکستان کے علماءکرام پاکستان سے باہر سر اٹھانے والے کسی بھی فریق کی حمایت میں بیان جاری نہ کریں تاکہ غیر جانبداری برقرار رہے۔ اس کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ امیر اور شوریٰ دونوں ناگزیر ہیں، تاہم ان کا انتخاب باہمی مشوروں سے کیا جائے۔ اجلاس میں درج ذیل اکابر علمائے کرام شریک ہوئے۔ مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صدر دارالعلوم کراچی، مولانا مفتی تقی عثمانی نائب صدر دارالعلوم کراچی، مولانا انوارالحق مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک، مفتی عبد الرحیم جامعۃ الرشید، مولانا فضل رحیم مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور، مولانا زاہدالراشدی مہتمم جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ، مولانا مفتی غلام الرحمن مہتمم جامعہ عثمانیہ پشاور، مولانا حکیم محمد مظہر مہتمم جامعہ اشرف المدارس، مولانا طیب مہتمم جامعہ امدادیہ فیصل آباد، مولانا ڈاکٹر عادل مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی، مولانا قاضی عبد الرشیدمہتمم دارالعلوم فاروقیہ راولپنڈی، مولانا قاری مہر اللہ تجوید القرآن کوئٹہ، مولانا تنویرالحق مہتمم جامعہ احتشامیہ کراچی، مولانا امداداللہ استاذ حدیث جامعہ بنوری ٹاون کراچی، مولانا مفتی محمود اشرف عثمانی دارالعلوم کراچی، مولانا عزیزالرحمن دارالعلوم کراچی، مولانا راحت علی ہاشمی دارالعلوم کراچی، مولانا مفتی محمد جامعۃ الرشید کراچی، مولانا محمد داد جامعہ امدادیہ کوئٹہ، مولانا ڈاکٹر محمد زبیر اشرف عثمانی دارالعلوم کراچی، مولانا عمران اشرف عثمانی، دارالعلوم کراچی، مولانا طاہر مسعود جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا، مولانا محمد خالد عباسی دارالعلوم مری، مولانا نعمان نعیم جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی، مولانا محمد حسان اشرف عثمانی دارالعلوم کراچی، مولانا سلمان الحق جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک

Meeting on Tablighi Jamat_Final-1 Meeting on Tablighi Jamat_Final-2 Meeting on Tablighi Jamat_Final-3 Meeting on Tablighi Jamat_Final-4 Meeting on Tablighi Jamat_Final-5 Meeting on Tablighi Jamat_Final-6 Meeting on Tablighi Jamat_Final-7

اپنا تبصرہ بھیجیں