3اپریل – مسلمانوں کے لئے یوم سزا

بنوریہ میڈیا (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں برطانیہ کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک خط پھیلاگیا ہے جس میں 3اپریل کو مسلمانوں کے لئے یوم سزا کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تشدد اور درندگی پر مشتمل اس خط میں 3اپریل کو مسلمانوں کو تکلیف دینے کے مختلف پوائنٹ رکھے گئے ہیں جن میں مسلمانوں کو گالی دینے پر 10پوائنٹ ، کسی مسلمان خاتون کا اسکارف اتارنے پر 25پوائنٹ، کسی مسلمان کے چہرے پر تیزاب پھینکنے پر 50پوائنٹ ،کسی مسلمان کو پٹائی لگانے پر 100پوائنٹ ،جبکہ اسی طرح کسی مسلمان کو بجلی سے تشدد دینے پر 250پوائنٹ، گن، چاقو یا گاڑی سے کسی مسلمان کو مارنے پر 500پوائنٹ ،جبکہ نیوکلر بم سے مکہ پر حملہ کرنے پر 1000 پوائنٹ دئے جائیں گے۔

3aprilletter

برطانیہ کا مسلم ادارہ ٹیل ماما کے مطابق انہیں برطانیہ کے مختلف علاقے بریڈ فورڈ،لیسسٹر،لندن،کارڈف اور شیفیلڈ میں مقیم مسلمانوں کی جانب سے اس خط کے موصول ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
نارتھ ایسٹ کاونٹر ٹیرارزم پولیس کے محکمہ کا کہنا کہ ہم اس مسئلے پر تحقیقات کررہے ہیں، جبکہ اس سے پہلے برطانیہ میں ہوئے مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں ملوث افراد سے بھی لنک تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خط سے متعلق کسی پر بھی اگر شک کرتے ہیں تو فوری پولیس کو اطلاع دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں