معروف اسلام دشمن جرمن سیاست دان نے اسلام قبول کر لیا

جرمنی (رپورٹ : انس اسلام ) معروف اسلام دشمن جرمن سیاست دان نے اسلام قبول کر لیا۔ آرتھر واگنر جرمنی میں اسلام اور مہاجرین مخالف سیاسی جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور اہم سیاست دان تھے۔ آرتھر واگنر کا تعلق وفاقی جرمن ریاست برانڈنبرگ سے ہے۔ وہ ایک روسی نژاد جرمن شہری ہیں۔ اے ایف ڈی میں شمولیت سے قبل وہ چانسلر انجیلا میرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کے پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے تھے۔ انہوں نے جرمنی کے ’اسلامائزیشن‘ کو بڑا خطرہ قرار دیا تھا، اسی خطرے کے پیش نظر انہوں نے اسلام مخالف جماعت اے ایف ڈی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ جرمن انتخابات میں اے ایف ڈی تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئی تھی۔

arthur2

اسلام کے خلاف دلائل جمع کرنے کی غرض سے اسلام کا مطالعہ کیا تو دین فطرت کی حقانیت کے قائل ہو گئے۔

arthur1

آلٹرنیٹیو فار جرمنی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ آرتھر واگنر نے پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکینت اور دیگر عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ آرتھر واگنر ایسے پہلے سیاست دان نہیں ہیں جو اسلام مخالف سیاست کرتے کرتے خود بھی مسلمان ہو گئے۔ اس سے پہلے ہالینڈ کی مسلمان مخالف سیاسی جماعت فریڈم پارٹی سے تعلق رکھنے والے آرنوڈ فان ڈورن نے بھی اسلام قبول کر لیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں