آپ کی نظامت میں‌شہر کراچی نے بہت ترقی کی.مفتی محمد تقی عثمانی

کراچی: پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال انیس قائم خانی کی دارالعلوم کراچی کورنگی میں شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی اور مفتی نعیم کے ساتھ طویل ملاقات باہم دلچسپی کے امور اور شہر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور مصطفی کمال نے مفتی تقی عثمانی نے 14مئی کے ملین مارچ کی کامیاب کےلئے دعا کی درخواست کی اس موقع پر پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے مفتی تقی عثمانی سےکو اپنی پارٹی کے منشور اور اہداف سے آگاہ کیا، مفتی محمدتقی عثمانی نے کہاکہ آپ کی نظامت میں شہر کراچی نے بہت ترقی ماضی میں شہر کے ساتھ جو کچھ ہوایسے اب نہیں ہونا چاہیے ،اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی مفتی محمدنعیم نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ یہ دونوں دھڑوں کو متحد کرایا جائے کیونکہ اس سے بجائے فائدے کے نقصان ہورہاہے ،مصفی کمال نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں میں فاروق ستار ٹولے کو دعوت دے رہاہوں وہ را کے ایجنٹ الطاف حسین کو چھوڑیں آجائیں ہمارے ساتھ ، انہوںنے کہاکہ پی ایس ایس پی صرف مہاجروں کا پلیٹ فارم نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی آواز ہے ، اور ہم الطاف حسین اور ایم کیوایم سے مہاجر قوم پر جو داغ لگے ہیں اور ہمارے نوجوان تباہ برباد ہوئے ہیں ہم ان کو وہ مقام دلانا چاہتے ہیں جو پہلے انہیں حاصل تھا ، انہوں نے کہاکہ متحدہ کو چھوڑنے کے بعد جب میں اور انیس قائم  خانی پاکستان آئے تو ہمارا کوئی سہارہ نہیں تھا جاں ہتھیلی میں رکھ کر آئے تاکہ اس شہر کو اس میں رہنے والوں کو ایک را کے ایجنٹ سے نجات دلاسکیں ، آج شہر کراچی میں ہمارے پاس 1200ورکر ہیں ہم نے مختلف جلسے کیے جس میں لوگوں نے بھر پور شرکت کرکے بتا دیا کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں ، انہوں نےکہاکہ موجودہ ایم کیوایم پاکستان ہی ایم کیوایم الطاف ہے اور رہےگی فاروق ستاراور دیگر ایم کیوایم پاکستان کے اراکین سب جانتے ہیں ،انہوںنے کہاکہاکہ پی ایس پی بنانے کا مقصد مہاجر قوم کی آنے والی نسلوں کو شرمندہ ہونے سے بچاناہے ، اس موقع پر مولانا نعمان نعیم ، مولانا ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی ، مولانا سیف اللہ ربانی سمیت دیگر علما ٗ کرام بھی موجود تھے ۔

1

2

3

اپنا تبصرہ بھیجیں