عالمی یوم عربی(جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بیرون کی تقریب کا احوال)

کراچی (پ/ر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شعبہ بیرون کی جانب سے عالمی یوم عربی پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے غیرملکی طلباء کی جانب سے عربی زبان میں مختلف ٹیبلو بھی پیش کئے گئے، اس کے علاوہ عربی زبان میں نظم و تقاریر بھی کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی محمد نعیم نے کہا کہ جامعہ کے 47 ممالک کے طلباء کے عربی زبان کے بول چال ، عربی لہجہ اور طرز اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ نے شعبہ بیرون کی عربی زبان پر محنت کو سراہتے ہوئے اساتذہ و طلباء کو خراج تحسین بھی پیش کیا، جبکہ اس موقع پر نائب مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ اور شعبہ بیرون کے نگران مولانا نعمان نعیم نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے 18 دسمبر کو عربی زبان کے عالمی دن کے طور پر متعین کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عربی زبان مسلمانوں کے لئے ایک خاص اہمیت کی حامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں 18 دسمبر کو چند ایک ادارے کے علاوہ کہیں بھی اس مناسبت سے تقریب کا اہتمام نہیں کیا جاتا ، ان کا کہنا تھا 18 دسمبر کو سرکاری سطح پر عربی زبان کی اہمیت وافادیت پر تقاریب منعقد ہونی چاہئے، مزید ان کا کہنا تھا کہ جامعہ بنوریہ شعبہ بیرون نے اس سال سے اس کی ابتداء کردی ہے، اور اب ہر سال باقاعدگی سے 18 دسمبر کو عربی زبان کی اہمیت وافادیت پر بھرپور تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، اور اس سلسلے کو ہر سال بڑھایا جائے گا،تقریب میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے اساتذہ کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کے اسکالرز اور میڈیا پرسنز نے بھی شرکت کی۔

15540986_831558373650968_5312489468674476350_o

vlcsnap-5588-09-17-05h01m08s504

vlcsnap-5454-11-20-05h25m03s624

vlcsnap-4322-08-23-05h38m19s102

vlcsnap-3720-12-13-01h11m02s590

vlcsnap-3376-02-25-07h16m38s720

vlcsnap-3179-06-03-04h06m15s452

vlcsnap-1145-01-19-22h43m15s750

15

14

13

12

11

10

9

8

7

6

5

4

3

2

vlcsnap-3179-06-03-04h06m15s452

اپنا تبصرہ بھیجیں