جامعہ بنوریہ عالمیہ نے چائینیز لینگویج کورس متعارف کروادیا

(کراچی/بنوریہ میڈیا) معروف دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ نے پروفیشنل چائینیز لینگویج کورس کا انعقاد کردیا، تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے کامیاب انعقاد کے بعد خطے میں بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کا کہنا تھا کہ خطے میں چینی زبان کی اہمیت و افادیت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ اقتصادی راہداری کی کامیابی کے بعد پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوتی جارہی ہے جس سے جنوبی ایشیائی ممالک میں اردو اور چینی زبان کو بڑی اہمیت سے دیکھا جارہا ہے، انتظامیہ جامعہ بنوریہ کا کہنا تھا کہ جس طرح اقتصادی راہداری کی کامیابی کے بعد چین میں اردو زبان سیکھنے سکھانے رواج بڑھ رہا ہے بالکل اسی طرح پاکستان بالخصوص اقتصادی راہداری کے قرب جوار کے لئے بھی چینی زبان کا سیکھنا اہمیت کا حامل ہوگا، یہی وجہ ہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ نے ماہر اساتذہ کی زیرنگرانی چائنیز زبان کے پروفیشنل کورس کا انعقاد کیا، چائینیز لینگویج کورس کے نگران ڈاکٹر محبوب چھیپا کا کہنا تھا کہ ہم نے دو طرح کے کورس متعارف کروائے ہیں، ایک کورس تاجر حضرات کے لئے جبکہ دوسرا کورس اسٹوڈنٹ لیول کا ہے، جس میں کالج یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے طلباء بھی شامل ہوسکتے ہیں،انتظامیہ جامعہ کا کہنا تھا کہ داخلوں کا آغاز کردیا گیاہے جبکہ داخلے کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے، جبکہ کلاسز کا آغاز یکم جنوری 2017ء سے ہوگا،داخلے کے خواہش مند افراد جامعہ بنوریہ میں رابطہ کرسکتے ہیں یا پھر آن لائن رجسٹریشن فارم کے ذریعے بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں

آن لائن رجسٹریشن فارم کا لنک:

https://goo.gl/ymdTaY

اپنا تبصرہ بھیجیں