مولانا احترام الحق تھانوی کی پرویز مشرف سے ملاقات

(کراچی- مہتاب عزیز )دارلعلوم دیوبند کی مشہور ترین شخصیت اور خطیب پاکستان مولانا احتشام الحق تھانوی کے فرزند اور ممتاز مذہبی راہنما مولانا احترام الحق تھانوی نے پرویز مشرف سے دوبئی میں ملاقات کی۔ انہوں نے مولانااحترام الحق تھانوی نے پرویز مشرف کے دوراقتدار میں لائی گئی اصلاحات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف دور میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کے لئے راست اقدامات کئے گئے جن کی مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پرویز مشرف ملکی سیاسی و سماجی معاملات میں اپنا اہم کرداراداکریں۔پرویز مشرف کا ماضی اس بات کا غماز ہے کہ صرف وہی ملک کو مسائل سے نکال کر بین الاقوامی دنیا میں اعلیٰ مقام دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے اے پی ایم ایل کے سربراہ کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا اور دعوت دی کہ وہ پاکستانی سیاست میں اپنا کردارادا کریں۔

ahtramul-haq

ahtramul-haq2

اپنا تبصرہ بھیجیں