اسلام آباد کے کالجز،یونیورسٹیز اور ملازم پیشہ افراد کے لئے خصوصی کورسز کا اعلان

(اسلام آباد/بنوریہ میڈیا )معروف اسکالر مفتی عدنان کاکاخیل کا اسلام آباد میں کالجز یونیورسٹی کے طلباء اور ملازم پیشہ افراد کے لئے دینی علوم کے شارٹ کورسز کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق مفتی سید عدنان کاکاخیل دارالافتاء والاحسان کے نام سے باقاعدہ اپنا ایک ادارہ قائم کرچکے ہیں، جس کے ذریعے وہ اسلام آباد میں کالجز و یونیورسٹی اور ملازم پیشہ افراد کے لئے مستقل بنیاد پر مختلف کورسز کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تاحال اب تک ایسا کوئی ادارہ نہیں جوبنیادی اسلامی تعلیم کے لئے ویکنڈ کورسز کا اجراء کرے جس کی وجہ سے کالجز و یونیورسٹی اور ملازم پیشہ افراد دینی تعلیم کا حصول کرسکیں، ذرائع کے مطابق اسی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مفتی عدنان کاکاخیل کی جانب سے باقاعدہ ادارہ کا قیام عمل میں لایا گیا
adnan-kakakhail-poster

اپنا تبصرہ بھیجیں