آج صدی کا سب سے بڑا چاند دیکھا جا سکے گا

پاکستان/برطانیہ/امریکا/چین : چودہ نومبر کی شب پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ اس صدی کے سب سے دلکش نظارے سے لطف اندوز ہونگے، جی ہاں 14 نومبر کی شب چاند ماموں زمین سے انتہائی کم فاصلے پر ہونگے جب چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ چمک دار نظر آئے گا
001

محکمہ موسمیات کی جانب سے 14 نومبر کو ساحل سمندر پر جانے سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی ہے، حکام کے مطابق سپر مون کے باعث شہری تیرہ سے پندرہ نومبر تک سمندر پر جانے سے گریز کریں، کشش ثقل کی وجہ سے سمندری لہریں زیادہ طاقتور ہوں گی

002

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ 14 نومبر کو سپرمون کا نظارہ کریں گے، سپر مون کے موقع پر چاند زمین سے انتہائی قریب ہوگا، جس کے باعث چاند 14فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ چمکدار نظر آئے گا

003

نومبر 14کو شام 6 بج کر52 منٹ پر چاند زمین کے انتہائی قریب ہونا شروع ہو جائے گا، چاند کی زمین سے قریب ہونے کی اس نوعیت کو سپر مون کہا جاتا ہے۔ سپرمون اس سے قبل سال 1948 میں دیکھا گیا، جب کہ آئندہ 25 نومبر2034 کو دیکھا جاسکے گا

005

سوسائٹی آف پاپولر ایسٹرونومی کے نائب صدر رابن سیگل کا کہنا ہے کہ ’سپر مون چھتوں، درختوں، چمنیوں سے اوپر بہت بڑا نظر آئے گا‘

انھوں نے کہا کہ ’میں ہمیشہ یہ دیکھتے ہوئے بہت خوش ہوتا ہوں کہ لوگوں دوربین لیے چاند دیکھ رہے ہیں۔

پر مون زمین سے 226000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہو گا۔ 2016 ءمیں تین ’سپر مون‘ ہوں گے۔ رواں سال پہلا سپر مون 16 اکتوبر 2016 میں ہوا تھا جبکہ سال کا آخری سپر مون 14 دسمبر کو ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں