جنید جمشید پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ وزیر داخلہ کا پولیس کوحکم

اسلام آباد/ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے جنید جمشید پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف فوری ایف آئی کار کاٹنے کے احکامات جاری کردئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ائیر پورٹ پرکراچی سے آئے چند شرپسندوں نے جنید جمشید پر حملہ کردیا تھا۔جس کے بعد پولیس نے اپنی تحویل میں جنید جمشید کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے کمپلین نوٹ کرلی تھی مگر تاحال ایف آئی آر نہیں کٹ سکی تھی جبکہ گزشتہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پولیس کو احکامات جاری کئے کہ وہ فوری جنید جمشید سے رابطہ کرکے ایف آئی آر درج کرکے شرپسندوں کو گرفتار کریں، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ان کا کہنا تھا معاشرے میں تشدد اورعدم برداشت کی روش کی ہر صورت حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں