وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کا لاہور دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت

اسلام آباد/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاق المدار س العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ گلشن اقبال پارک میں ہونے والا دھماکاافسوسناک اور قابل مذمت ہے ،شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ،وفاق المدار س العربیہ پاکستان کے قائدین کل دن دو بجے پریس کلب لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے دھماکے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس دھماکے میں ملوث عناصر کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔انہوں نے ا س دھماکے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی اور ا ن سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔وفاق المدار س العربیہ پاکستان کے قائدین اس سلسلے میں کل بروز پیر دن دو بجے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں