انڈیا/ جمعیت علماء ہند کی تاریخ ساز قومی یکجہتی کانفرنس

نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں ہونے والی قومی یکجہتی کانفرنس میں مقررین نے آزادی اظہار رائے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزادی اظہار رائے کی لڑائی میں ملک کے اعلی تعلیمی اداروں جے این یو کی طلبا یونین کے صدر کنہیا کمار کے ساتھ ہیں اور حیدرآباد میں خودکشی کرنے والے طالب علم روہت ویمولا کے بھی نظریات کی حمایت کرتے ہیں- مقررین نے کہا کہ ملک کے ہر تعلیمی ادارے میں طلبا کو آزادی بیان کا حق ملنا چاہئے-

جمیعت علمائے ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جب جے این یو کا معاملہ شروع ہوا تو اس وقت انہوں نے جان بو جھ کر اپنی رائے پیش نہیں کی کیونکہ اس وقت کچھ طاقتیں اس مسئلے کو ہندو مسلم کا مسئلہ بنا دیتیں- انہوں نے کہا کہ ہم جے این یو اور دیگر سبھی تعلیمی اداروں میں آزادی بیان کی حمایت کرتے ہیں اور کنہیا کمار نے جو جنگ لڑی ہے ہم اس کے ساتھ ہیں-

کانفرنس میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کا بھی تحریری پیغام کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا میں کانگریس کے پارلیمانی لیڈر غلام نبی آزاد نے پڑھ کر سنایا- سونیا گاندھی نے اپنے اس پیغام میں کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں ملک کو توڑنے میں لگی ہوئی ہیں اس کے خلاف سب لوگوں کو ایک ساتھ آنا ہو گا- کانفرنس میں مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمد سلیم نے بھی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جے این یو کا معاملہ اٹھا کر ملک کے بنیادی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے – انہوں نے آر ایس ایس کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ اس تنطیم کو آزادی کے لفظ سے پریشانی ہے- سی پی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ آر ایس ایس کو ملک کی آزادی سے پہلے بھی لفظ آزادی سے پریشانی تھی- کانگریس کے ایک اور سینئر لیڈر منی شنکر ایّر نے بھی کہا کہ ملک کی سالمیت کا دارومدار سیکولرزم پر ہے- کانفرنس سے مولانا محمود مدنی ، ایم افضل ، آچاریہ پرمود کرشنن اور شاہد منظور جیسے لیڈروں نے بھی خطاب کیا –

224612_1700426103570386_2444630295163979366_n 944847_1700425836903746_4759115185264001258_n 10360561_1700425986903731_4298074733869957699_n 10366121_1700425850237078_4554775154601211938_n 12814714_1700426173570379_4762069019795858214_n jamiat-ulema-e-hind-president-maulana-arshad-394974 jamiat-ulema-e-hind-supporters-at-national-394977 new-delhi-congress-party-leader-ghulam-nabi-azad-394975 new-delhi-congress-party-leader-ghulam-nabi-azad-394976

اپنا تبصرہ بھیجیں