اسلامی نظریاتی کونسل نے تحفظ خواتین بل غیر اسلامی قراردیدیا

اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی نظریاتی کونسل کے 202ویں اجلاس سے خطاب میں چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مذکورہ بل آئین سے متصادم اور شریعت کے منافی ہے۔
نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ایجنڈے سے ہٹ کر پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے تحفظ خواتین بل پر بحث کی گئی، ارکان نے رائے دی کہ بل آئین سے متصادم ہے، کونسل نے پنجاب اسمبلی سے بل کی کاپی طلب کرلی،جس کے بعد آئنده اجلاس میں قانون سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ آج ہونے والے کونسل کے اجلاس میں قرآن بورڈ کی تشکیل، سود کے خاتمے، سائنسی تحقیق کیلئے میت کے استعمال پر بحث کرنا تھی، لیکن ایجنڈے کے یہ امور زیر غور نہ آ سکے۔ سماء

اپنا تبصرہ بھیجیں