جامعہ بنوریہ شعبہ بیرون کے تحت بنوریہ یونائیٹڈ فٹبال کپ کا انعقاد

کراچی/ نمائندہ بنوریہ میڈیا/ جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بیرون کے تحت غیرملکی طلباء کے درمیان گزشتہ روز یونائیٹڈ فٹبال کپ کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا گیا، جس میں 37 ملکوں کے غیرملکی طلباء نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بیرون کے منتظم اعلیٰ مولانا نعمان نعیم کی ہدایت پر 37 ملکوں کے غیرملکوں طلباء کی چار فٹبال ٹیمیں تشکیل دی گئی جن کا آپس میں مقابلہ کروایا گیا جن میں سے فریق المجد نام کی ٹیم نے بنوریہ یونائیٹڈ فٹبال کپ جیت لیا، جبکہ جیتنے والی ٹیم کو میڈلز اور کپ دئیے گئے، انعامی تقریب سے جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بیرون کے منتظم اعلیٰ مولانا نعمان نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے معاملے میں مدارس کو بھی آگے لا یا جائے ، مدارس کے طلباء میں بے پنا ٹیلنٹ پایا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر غیرملکی طلباء میں فٹبال ٹیلنٹ پایا جاتا ہے، جبکہ یہ اس کھیل کو یہ پسند بھی کرتے ہیں اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے کھیل کا ٹیلنٹ بھی ضائع نہ ہو، ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی نشونما کے لئے کھیل ضروری ہےجبکہ تمام تعلیمی ادارے کالجز یونیورسٹیز میں باقاعدہ کھیل کے شعبے قائم ہیں اسی طرح مدارس دینیہ میں اس شعبہ کا ہونا ضروری ہے، ضروری نہیں کہ کھیل کو ہی مقصد بنا لیا جائے، مقصد حصول علم ہی ہوتا ہے، مگر تعلیمی تربیت میں کھیل بھی ایک اہم تربیت ہے،  مزید ان کا کہنا تھا کے عنقریب جامعہ بنوریہ عالمیہ کی فٹبال ، کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی ٹیموں کا باقاعدہ وزرات کھیل سے منظوری کروا کر ہم اپنے طلباء کو کھیل کے قومی مقابلوں میں شامل کریں گے۔

IMG_2806 IMG_2810 IMG_2836 IMG_2862 IMG_2882 IMG_2907 IMG_2928 IMG_2939 IMG_2953 IMG_2955 IMG_2962 IMG_2964 IMG_2975 IMG_3002 IMG_3019 IMG_3034 IMG_3039 IMG_3050 IMG_3103

اپنا تبصرہ بھیجیں