جامعۃ الرشید کے تحت ہفتہ صفائی مہم

بنوریہ میڈیا/نیوز ڈیسک:
کراچی کے معروف دینی ادارے جامعۃ الرشید کے تحت آج گلشن معمار احسن آباد میں ہفتہ صفائی مہم جاری ہے، جس کے تحت جامعۃ الرشید کے 2300طلباء اور 80اساتذہ نے مل کرپورے علاقے میں صفائی کا اہتمام کیا ، انتظامیہ جامعۃ الرشید کا کہنا تھا کہ طلباء و اساتذہ نے پورے محلے کی صفائی کرکے سماجی ہم آہنگی اور اپنی ذمہ دارانہ حیثیت کا بھرپور ثبوت دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سب اپنے اپنے علاقوں کی صفائی کا بیڑہ اٹھا لیں تو ہمارا ماحول صاف ستھرا ہوجائے۔ جامعۃ الرشید کے طلباء کی اس صفائی مہم کو دیکھا دیکھی اہل محلہ بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے ، اہل محلہ کا کہنا تھا کہ دینی مدرسہ کی جانب سے یہ ایک انوکھا اور احسن اقدام ہے، جس سے صفائی کا عملی پیغام ہمیں ملا۔

972252_543992339101234_2803903762540909682_n

10683735_729180810552789_2132766625950845679_o

12717369_729181257219411_9053810413197403722_n

12718355_543992365767898_5236158577059705993_n

12742129_729174763886727_8067326091522400356_n

12743944_543992325767902_4675110088300183493_n

12744246_543992419101226_2813055914741272538_n

اپنا تبصرہ بھیجیں