گولی کے زخم کی ابتدائی طبی امداد کے متعلق انتہائی مفید معلومات

الیاس بابر
گولیوں سے ہونے والے زخم ( بلٹ انجریز ) کسی کے لیے کسی بھی وقت ایمرجنسی صورتحال بنتے ہوئے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں – پیشہ ور لوگوں کی مدد کے بغیر شائد ٹارگٹ پرسن / ویکٹم کو بچانا ممکن نہیں ہوتا لیکن اسکے باوجود درست اور بروقت ابتدائی طبی امداد کے اقدام کسی کی بھی جان بچانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں –
کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کو رسپانڈ کرنے سے پہلے جو سب سے اہم بات ہے وہ اپنی ذات کی سیفٹی کو یقینی بناتے ہوئے پراپر بیک اپ کے ساتھ ہی بروقت رسپانڈ کرنا ہے – متعلقہ ریسکیو اداروں کو بروقت اطلاع دینا (کال کرنا ) فسٹ رسپانڈنگ پرسن کی آدھی ذمہ داری سے اسے آزاد کر دیتا ہے اور بروقت اور درست انفارمیشنزکومتعلقہ لوگوں تک پہنچانا کسی کی بھی جان بچانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے –
چند ضروری معلومات جنھیں ہم ایمرجنسی صورتحال میں اپلائی کر کے اپنے ساتھ کے لوگوں کی جان بچا سکتے ہیں –
١:- اس یقین کے ساتھ کہ زندگی اور موت صرف الله تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اپنے اوسان بحال رکھیں –
٢:- سب سے پہلے ٹارکٹ کیئے گئے مریض کو انتہائی احتیاط کے ساتھ فائر رینج سے کسی محفوظ جگہ منتقل کریں –
٣:- ریسکیو / فسٹ ایڈ کے لیے کال کریں اور اطلاع دیتے وقت اپنی لوکیشن اور ارد گرد کے حالات کو درست بتائیں کیونکہ بروقت طبی امداد پہنچنے ہی سے جان بچائی جا سکتی ہے –
٤:- ٹارگٹ پرسن / زخمی کو بلاوجہ مت ہلائیں اس سے بلیڈنگ زیادہ ہوتی ہے –
٥:- کوشش کریں کہ ٹارگٹ پرسن / زخمی کو بے ہوش نہ ہونے دیں خود کو اسکے ساتھ مصروف رکھیں ، بعض اوقات صرف خوف سے بھی موت واقع ہو جاتی ہے –
٦:- زخم کو کپڑے سے باندھ کر بہتے خون کو روکنے کی کوشش کی جائے خاص طور پر گولی کے خروج کی جگہ کو کیونکہ جس جگہ سے گولی نکلتی ہے وہاں زخم بڑا ہوتا ہے –
٧:- بلیڈنگ ہونے سے مریض کو سردی محسوس ہوتی ہے لہذا اسے کور کر کے جسم کے ٹیمپریچر کو نارمل رکھنے کی کوشش کی جائے –
٨:- فسٹ ایڈ آنے تک ٹارگٹ پرسن / زخمی سے جتنی ہو سکےاسکے متعلق معلومات ( جیسا کہ کانٹیک نمبرز ، رہائش کا پتا ، بیماریوں کے یا کسی بھی قسم کی ادویات جو وہ استمعال کر رہا ہو ، بلڈ گروپ کا نام وغیرہ ) لینے کی کوشش کی جائے ، ایسا کرنا بعد میں کئی قانونی پیچیدگیوں سےبچانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے –
٩ :- اگر زخم کے ارد گرد خون جم جائے تو اسے مت ہٹائیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں